بھارت

بھارت : کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شدت،ملک گیر مہم چلانے کا اعلان

نئی دہلی: بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دپکے نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفےٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کیا،انہوں نے طلبائ، کسانوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کل (اتوارکو) جنتر منتر پر ان کے احتجاج میں شامل ہوجائیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ابھیجیت دپکے نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی کارکن سونم وانگچک بھی کل جنتر منتر پر احتجاج میں شامل ہوں گی اور غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔سی جے پی کے بانی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دھرمیندر پردھان مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تو انہیںنااہل وزیر اعظم کے طور پر دیکھا جائے گا۔ سی جے پی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور NEET پیپر لیک تنازعہ پر دھرمیندرپردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے کے لیے 20 جون سے جنتر منتر پر دھرنا دے رہی ہے۔ابھیجیٹ دپکے نے کہاکہ ایک ہفتہ ہو گیا اور دھرمیندر پردھان نے پیپر لیک ہونے کی کوئی ذمہ داری نہیں لی ۔انہوں نے کہااب بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی، دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا چاہئے کیونکہ ان کے ہاتھوں پرطلباءکا خون لگاہوا ہے۔ وہ ہمیں دہشت گرد کہہ رہا ہے لیکن اصل دہشت گردوہ خود ہے کیونکہ وہ طلباءکی موت کا ذمہ دار ہے۔اس معاملے پر کانگریس کے مجوزہ احتجاج کے بارے میں پوچھے جانے پردپکے نے کہا کہ پارٹیوں کو اپنے سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر طلباءکے حق میں بات کرنی چاہیے۔اس سوال پر کہ آیادھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے ساتھ سی جے پی کا احتجاج ختم ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس سوال کا جواب دینا قبل از وقت ہوگا۔اس سوال پر کہ کیا پردھان کے استعفیٰ دینے سے عوام کا غصہ کم ہو جائے گا، دپکے نے کہاایسا نہیں ہوگا، لیکن سب سے پہلے استعفیٰ آنے دیں۔انہوں نے کہا کہ جنتر منتر پراحتجاجی مظاہرین اور رضاکاروں پر کچھ غنڈوں نے حملہ کیا اور شکایت درج کرانے کے باوجودپولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button