بھارت : چھتیس گڑھ میں ہندو انتہاپسندوں کا مسلمانوں پر حملہ ، گھر نذر آتش
رائے پور:بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع گریابند میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں پر حملہ کرتے ہوئے ان کے گھروں کو نذرآتش کردیا اور املاک کی توڑ پھوڑ کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ دتکائیہ گاو¿ں میں پیش آیا جہاں لاٹھیوں، اینٹوں، پتھروں اور مٹی کے تیل کی بوتلوں سے لیس سینکڑوں حملہ آور جمع ہوئے اور 10 مسلمان خاندانوں کے گھروں میں گھسنے کی کوشش کی جنہوں نے اپنی حفاظت کے لیے خود کو گھروں کے اندر بند کر رکھا تھا۔ہجوم نے املاک کی توڑ پھوڑ کی، گاڑیوں کو آگ لگا دی اور فرار کے تمام راستے بند کر دیے۔ بعد ازاں پولیس نے مداخلت کی اور خواتین اور بچوں سمیت دو درجن سے زائد افراد کو بچانے میں کامیاب ہو گئی۔ایک پولیس افسر نے بتایاکہ ہم پھنسے ہوئے متاثرین کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے کہاکہ دوافراد اور چھ پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ ایک پولیس اہلکار کو اینٹ لگنے سے سر میں چوٹ آئی۔حملے سے متاثرہ خاندانوں کے تقریباً 30 لوگ حفاظت اور مدد کی تلاش میں رائے پور پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ متاثرین زرینہ شہناز اور دولت بی نے خوفناک لمحات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گاو¿ں میں ابتدائی حملے کے بعد ہجوم تیزی سے جمع ہونا شروع ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں کی طرف جانے والی دونوں سڑکیں بند کر دی گئی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پولیس کو بلایا، لیکن ان کے پہنچنے سے پہلے ہجوم نے ہمارے گھروں کو آگ لگانا شروع کر دی۔ انہوں نے ہم پر حملہ کیا اور ہمارے گھروں کو جلا دیا۔ ہم بمشکل اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو سکے۔ متاثرین نے کہا کہ حملے کے دوران خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو بھی زدوکوب کیا گیا۔





