مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض حکام نے رامبن میں دو منزلہ رہائشی مکان ،موٹر سائیکل ضبط کرلیا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں قابض حکام نے ایک اورکشمیری کا دو منزلہ رہائشی مکان اورایک موٹر سائیکل ضبط کرلیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضبط کی گئی جائیداد قصبہ رامبن کے وارڈ نمبر 01میں واقع ہے ۔ مکان کے ساتھ 08 مرلہ زمین بھی شامل ہے۔ مذکورہ جائیداد محمد یونس ولد عبدالسلام کی ملکیت ہے۔رہائشی مکان کے علاوہ ہیرو اسپلینڈر موٹر سائیکل بھی ضبط کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شبنم بیگم زوجہ محمد یونس کے نام پر موجود بینک اکاو¿نٹ بھی منجمد کیاگیا جس میں 3,45,921 روپے کی رقم موجود ہے۔جائیداد پر سرکاری نوٹس چسپاں کر دیا گیا جس کے ذریعے عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ یہ جائیداد قانونی طور پرضبط کی جا چکی ہے۔ نوٹس کے مطابق مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کوئی بھی شخص اس جائیداد کو خرید، فروخت، لیز، منتقل، رہن یا اس پر کسی تیسرے فریق کا حق قائم نہیں کر سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button