اتر پردیش:وارنسی کی دال منڈی میں مساجد کا انہدام

لکھنو: بی جے پی کی حکومت والی ریاست اترپریش کے ضلع وارنسی میں دال منڈی روڈ کی توسیع کی آڑ میں کئی مساجد کی مسماری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔اس مذموم کارروائی کی زد میں کم از کم چھ مساجد آگئی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مساجد کی مسماری کا کام چوک تھانے کے پیچھے واقع کریم اللہ بیگ مسجد سے پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں شروع کیا گیا ۔ مساجد کی انہدام پر مسلمانوں کو احتجاج سے باز رکھنے کیلئے علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اور پیرا ملٹری اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔جن مساجد کو مسمار کیا جائے گا ۔ ان کے نام کریم اللہ بیگ مسجد، نثاراں مسجد ، علی رضاخان مسجد ، سنگ مرمر مسجد ،رنگیلے شاہ مسجد اور لنگڑا حافظ مسجد معلوم ہوئے ہیں۔انہدامی ککارروائی کے دوران علاقے کے گرد ٹین شیڈ لگا کر گھیرا بندی کی گی ہے۔ ڈوون کیمروں کے ذریعے بھی نگرائی کی جارہی ہے ۔
یاد رہے کہ بی جے پی کے ہندو توا دور حکومت میں بھارت بھر میں مسلمانوں کے گھروں ، مساجد ، مدارس ، مزاروں کے خلاف بلڈوزر کارروائی عروج پر ہے ۔ سڑکوں کی توسیع کے منصوبو ں میں مندروں کو چھوڑ کر صرف مساجد ، مزارات کو ہی نشانہ بنا یا جاتا ہے جو بی جے پی حکومت کی مسلم دشمنی کا واضح عکاس ہے۔







