بھارت

بھارت:رواں برس فروری تا جون 55 خاکروب ہلاک

نئی دلی: بھارت میں رواں برس فروری اور جون کے درمیان سیوریج اور سیپٹک ٹینک صاف کرنے کے دوران 55 سے زائد خاکروب ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر دلت برادری کے افراد تھے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مابق انسانی حقوق کی تنظیم ‘دلت آدیواشی شکتی ادھیکار منچ’ (ڈی اے ایس اے ایم) کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ اس 5 ماہ کے عرصے میں جون کے دوران سب سے زیادہ مارچ 18، اپریل 20، مئی 10، جون 6 اور فروری میں 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی۔یہ ہلاکتیں بنیادی طور پر بھارت کے ذات پات کے امتیازی نظام کی عکاس ہیں۔ ان گندے اور خطرناک مقامات پر زیادہ تر پسماندہ دلت کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اتارا جاتا ہے۔
یہ اعداد و شمار حکومتی دعووں کے بالکل برعکس ہیں، جن میں کہا جاتا ہے کہ ہاتھ سے گندگی صاف کرنے کی اس ظالمانہ روایت کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے واضح احکامات اور قانوناً اس عمل پر مکمل پابندی کے باوجود، مزدوروں کو بغیر حفاظتی کٹس کے زہریلی نالیوں اور ٹینکوں میں اتارا جاتا ہے۔
انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ حکام ان ہلاکتوں کو عموماً عام حادثات یا زہریلی گیس کی زد میں آنے کے واقعات کا نام دے کر اپنی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button