پلوامہ : بھارتی پولیس نے 2کشمیری گرفتار کر لیے

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع پلوامہ سے دو کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ترال کے علاقے نگین پورہ کے رہائشی سہیل فاروق لون کو کالے قانون ” پبلک سیفٹی ایکٹ“ کے تحت گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ منتقل کر دیا ۔ پولیس نے ان کی گرفتار ی کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر عسکریت پسندوںکا سہولت کار ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور سے منظور احمد میر نامی کشمیری کو گرفتار کیا ۔ ان کی گرفتار ی کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر منشیات فروشی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
آزادی پسندکشمیریو ں کو مختلف بہانوں سے گرفتار کر کے تھانوں ، جیلوں اور عقوبت خانوں میں پہنچانا بھارتی فورسز کا روز کا معمول ہے ۔ حریت رہنماﺅں ، کارکنوں، طلباء، علمائ، صحافیوں ، انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت 3ہزار سے زائد کشمیری اس وقت مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں بند ہیں







