مقبوضہ جموں و کشمیر
بانڈی پورہ: بھارتی پولیس نے تین نوجوان گرفتار کر لیے

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع بانڈی پورہ سے تین نوجوان گرفتارکر لیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے سیار احمد ملہ ، معراج الدین حجام اور عامر طارق گنائی نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے حاجن میں ایک ناکے پر گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ تینوں گرفتار نوجوانوں کے خلاف حاجن تھانے میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا لیا۔
مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کا کشمیری نوجوانو ں کو مختلف بہانوں سے ہراساں اور گرفتارکرنا روز کا معمول ہے جسکا مقصد انہیں خوف وہشت کا شکار کر کے آزادی پسندسرگرمیوں سے دور رکھنا ہے







