مقبوضہ جموں و کشمیر
ادھمپور: پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہو گیا

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل آج ضلع ادھم پور میں قائم پولیس اکیڈمی میں بے ہوش ہونے کے بعد چل بسا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل بشیر انجم اچانک بے ہوش ہو گیا اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔وہ ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر کا رہائشی تھا۔پولیس نے معاملے کا نوٹس لیکر تفتیش شروع کر دی ہے







