مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: سڑک حادثے میں 4سیاحو ں سمیت پانچ افراد زخمی
cc
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے ٹنگمرگ میں آج ایک بس الٹنے سے چار سیاحوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حادثہ ٹنگمرگ کے مرکزی بازار میں پیش آیا جو مقبوضہ وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ کے مشہور سکی ریزورٹ کے قریب ہے۔ حادثے میں کم از کم چار بھارتی سیاح اور ایک مقامی ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔
حکام نے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔








