پاکستان
سندھ طاس معاہدے کی معطلی غیرقانونی، پانی کو ہتھیار بنانا دہشت گردی ہے،پاکستان
اقوام متحدہ کی فوڈسکیورٹی کانفرنس میں پاکستان کا بھارت کودوٹوک جواب
نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے بھارت کے بے بنیاد الزامات کومسترد کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کی فوڈ سکیورٹی کانفرنس میں پاکستانی مندوب نے بھارت کو دوٹوک جواب دیدیا۔،پاکستانی مندوب نے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی سے طے پایا، بھارت یکطرفہ طورپرسندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔ سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں،آرٹیکل 12کے تحت سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اصل مسئلے توجہ ہٹانے کیلئے سیاسی بیانات دے رہا ہے۔بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔پانی کو ہتھیار بنانا کروڑوں انسانوں کے خلاف دہشتگردی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کو دریائوں کے قانونی حصے سے محروم نہیں کر سکتا۔



