World

ویتنام میں بھارتی سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے سے 15 افراد ہلاک

نئی دہلی: ویتنام میں فو کووک جزیرے کے قریب بھارتی سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے سے 15 بھارتی ہلاک ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورت حال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ویتنام میں بھارتی سفارت خانے نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ چند گھنٹے پہلے ویتنام کے فو کووک جزیرے کے قریب بھارتی سیاحوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی۔ واقعے کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ مقامی حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔فو کووک کے اسپیشل اکنامک زون کے حکام سے موصولہ معلومات کے مطابق دوپہر ایک بجے اوشن پیئر آئی لینڈ کمپنی کی ایک اسپیڈ بوٹ سیاحوں کو ہون مے روٹ سے این تھوئی بندرگاہ لے جا رہی تھی۔ یہ مقام فو کووک ہوائی اڈے سے 25 کلومیٹر دور ہے۔ اسی دوران ہون مے روٹ نگوئی سے تقریباً 499 میٹر کے فاصلے پر کشتی الٹ گئی جس کے باعث اس میں سوار تمام افراد سمندر میں جا گرے۔ کشتی کو الٹا دیکھ کر قریب موجود سیاحتی کشتیاں مدد کے لیے پہنچ گئیں۔ ریسکیو میں شامل ایک کشتی کے مالک نے بتایا کہ ان کی کشتی 5 منٹ کے اندر جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی، لیکن امدادی کارروائی میں دشواری اس لیے پیش آئی کیونکہ کئی افراد کشتی کے اندر پھنسے ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بہت کم لوگ ہوش میں آ سکے۔ این تھوئی بارڈر گارڈ نے جائے حادثہ پر 2 جہاز اور 35 افسران و اہلکار روانہ کیے، جنہوں نے بحریہ، کوسٹ گارڈ اور دیگر متعلقہ فورسز کے ساتھ مل کر امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ دوپہر تک ریسکیو ٹیم نے اسپیڈ بوٹ میں سوار تمام 36 افراد کو ساحل تک پہنچا دیا تھا۔ ان میں سے 21 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ دیگر 15 کی موت کی تصدیق ہوگئی جن میں2 خواتین اور 13 مرد شامل ہیں۔سفارت خانے نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو معلومات اور مدد فراہم کرنے کے لیے ہو چی منھ سٹی میں بھارت کے قونصل خانے میں ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ ہنوئی میں بھی ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button