بھارت

ریاست آسام کا رہائشی ”سی آر پی ایف ”اہلکار راجستھان میں مردہ پایا گیا

جے پور : ریاست آسام سے تعلق رکھنے والا بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف )کا ایک اہلکار جو ایک ہفتے سے زائد عرصے سے لاپتہ تھا، ریاست راجستھان کے کوٹا جنکشن ریلوے اسٹیشن پر مردہ پایا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریندر رے نامی اہلکار آسام کے ضلع بونگائی کا رہائشی تھا۔ لاش کے ساتھ اس کی شناختی دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ امریندر رے 2 جولائی کو چرانگ ضلع کے بجنی سے نکلا تھا۔ وہ 3 جولائی کو اتر پردیش کے ٹنڈلا جنکشن پر اترا اور آگرہ فورٹ کے قریب ایک ہوٹل میں رات گزاری۔اگلے دن، 4 جولائی کو وہ آگرہ عیدگاہ ریلوے اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوا۔ جسکے بعد اسکا اپنے اہل خانہ سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔اس کی لاش گزشتہ روز راجستھان کے کوٹا جنکشن سے برآمد ہوئی۔پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button