پاکستان

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و جبر فوری بند کرے: صدر مملکت

13جولائی 1931کے شہداکو زبردست خراجِ عقیدت پیش

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے کشمیر پر 1931 کے 22 شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر مملکت نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و جبر فوری بند کرے۔صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری روکی جائیں، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا اور فوجی محاصرہ ختم کیا جائے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں بند کرے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ 5اگست 2019 کے یک طرفہ بھارتی اقدامات غیر قانونی تھے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے، مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات، یو این قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔صدر آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہر حال میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، اللہ تعالی شہدائے کشمیر کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button