بھارت
ناگالینڈ : دھماکے میں آسام رائفلز کے تین اہلکار ہلاک
کوہیما: بھارتی ریاست ناگالینڈ کے ضلع چوموکیڈیما ضلع میں آج ایک بم دھماکے میں آسام رائفلز کے تین اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دیسی ساختہ بم کا دھماکا ضلع کے علاقے سکھووی کے قریب اس وقت ہواجب بھارتی فورسز کے اہلکاروہاں سے گزر رہے تھے۔علاقے میں آسام رائفلز کا تربیتی مرکز بھی واقع ہے ۔زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے ۔







