” بی جے پی” چاہتی ہے کہ مجھے دل کا دورہ پڑ جائے، ممتا بنر جی
میں زندہ رہوں گی اور تمہارا خاتمہ دیکھوں گی، سابق وزیر اعلیٰ

کولکتہ:مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) چاہتی ہے کہ مجھے دل کا دورہ پڑ جائے، مگر میں زندہ رہوں گی اور تمہارا خاتمہ دیکھوں گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی تحقیقاتی ایجنسیوں اور پولیس کو استعمال کر کے انکی پارٹی میں توڑ پھوڑ کرا رہی ہے اور کئی رہنما خوف کی وجہ سے پارٹی چھوڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انکی پارٹی کے اب بھی لوک سبھا او ر راجیہ سبھا میں 18اراکین موجودہیں اور جو لوگ مخالف کیمپ میں گئے ہیں وہ پولیس کے خوف کی وجہ سے گئے ہیں ۔
ممتا بنرنے پارٹی چھوڑنے والے رہنما مدن مترا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس لیے چھوڑ گئے کیونکہ تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے انکی اہلیہ اور دونوں بیٹوں کو طلب کیا تھا ۔ انہوں نے اور ایک پارٹی رہنما ابھیشیک بنرجی کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ ان کے خاندان کے افراد کو بھی بار بار سمن بھیجے جارہے ہیں لیکن انہوںنے سمجھوتہ کرنے کے بجائے سیاسی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔







