پاکستان
پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدودکے استعمال پر پابندی میں توسیع کر دی

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی طیاروں اور بھارتی ایئر لائنز یا آپریٹرز کے زیرِ انتظام، ملکیت یا لیز پر لیے گئے طیاروں بشمول فوجی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع کر دی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے حکومتی ہدایت پر نیا نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق یہ پابندی اب 24 اگست 2026ءتک موثر رہے گی۔ بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی گئی۔نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی ہو گی۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025ءسے بند کر رکھی ہیں۔








