مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری: بھارتی فوجی کھائی میں گرنے کے باعث ہلاک

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار کنٹرول لائن پر ڈیوٹی کے دوران اونچائی سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے کے سبب ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 27 سالہ رائفلمین سکھپریت سنگھ سندر بنی سیکٹر میں اونچائی سے گرنے سے ہلاک ہو گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ہلاک ہونے والے فوجی کا تعلق بھارتی پنجاب سے تھا۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button