مقبوضہ جموں و کشمیر

سید علی گیلانی کی جدوجہد ایک کھلی کتاب کی مانند ہے، ڈیموکریٹک فریڈ م پارٹی

Syed Ali Gilani detention, APHC lash out at IOK Puppet authorities

سرینگر 04ستمبر ( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈ م پارٹی نے کہا ہے کہ بزرگ شہید قائد سید علی گیلانی کی جموں وکشمیر کی غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد ایک کھلی کتاب کی مانند ہے جس سے آزادی پسند کشمیری کافی دیر تک سیکھتے رہیں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مرحوم قائد کا استقلال ، پامردی ، نیک نیتی اور خلوص انہی کا خاصا تھا جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید رہنما ساری زندگی کشمیر کی بھارتی چنگل سے آزادی کیلئے جدوجہد کرتے رہے اور آج جب وہ ہمارے درمیاں موجود نہیں ہیں تو کشمیری خود کو یتیم محسوس کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سید علی گیلانی کو جدوجہد آزادی کی پاداش میں قابض بھارت نے جسمانی و نفسیاتی اذیتیں پہنچائیں لیکن وہ چٹان کی طرح اپنے موقف پر ڈٹے رہے اوراپنی آخری سانس تک کشمیریوں کو حق خود اردیت دینے کا مطالبہ کرتے رہے۔ انہوںنے کہا شہید رہنما کو اپنی حق گوئی کی پاداش میں قریباً پندرہ برس بھارتی جیلوں اور عقوبت خانوں میں رکھا گیا اور بالاخر وہ گھر میں طویل غیر قانونی کے دوران داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ترجمان نے کہا کہ سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم استقامت کے ساتھ اس راہ راہ پر چلتے رہیں جس کی منزل بھارت سے مکمل آزادی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button