اتر پردیش:ہندو توا غنڈوں کا مسلم خاندانوں کے خلاف احتجاج، گھر خالی کرنے کی ہدایت

لکھنو : ریاست اتر پردیش کے شہر منظر نگر کی جنک پوری کالونی میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب ہندو سنگھرش سمیتی کے کاررکنوں نے حال ہی میں وہاں مکانات خریدنے والے مسلم خاندانوں کے خلاف احتجاج کیا اور انہیں گھر خالی کرنے کی ہدایت کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہند وتوا تنظیم نے مسلمانوں پر الزام عائد کیا کہ وہ علاقے میں رہائش اختیار کر کے یہاں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ تنظیم کے کارکن مسلمانوںکے گھروں کے باہر جمع ہوئے اور ہنو مان چالیسہ کا پاٹھ کیا ۔ ہندو اکثریتی کالونی میں مسلمانوں نے تقریبا چھ گھر خریدے ہیں ۔ ہندو سنگھرش سمیتی نے دعویٰ کیا یہ خرید و فروخت علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی منظم کوشش ہے ۔ تنظیم نے اعلان کیا کہ جب تک مسلم خاندان کالونی نہیںچھوڑ دیتے ، وہ ہر ہفتے وہاں ہنو مان چالیسہ کا پاٹھ کریں گے ۔
مسلمانوں کہنا ہے کہ انہوںنے یہ گھر قانونی طریقے سے خریدے ہیں اور خریداری کے وقت کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا ۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسلمانوں نے جو چھ گھر خریدے ہیں ان میں سے چار پردھان منتری آواس یوجنا سکیم کے تحت تعمیر کیے گئے تھے جو اہل مستحقین کیلئے سرکاری رہائشی منصوبہ ہے ۔ مسلمانوں نے کہا ہے کہ انہیں یہ پتہ نہیں تھا کہ بعض مکانات پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تعمیر کیے گئے تھے ۔








