بھارت
تمل ناڈو: اونچی ذات کے ہندوﺅں نے بصارت سے محروم دلت شخص کو قتل کر دیا
چنائی:
بھارتی ریاست تمل ناڈو میں اونچی ذات کے ہندوﺅں نے بصارت سے محروم ایک دلت شخص کو بے دردی سے قتل کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقتول کی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ ایک ٹویٹر پوسٹ میںانکشاف کیا گیاہے کہ پولیس نے مقتول نوجوان کی بیوی پر خاموش رہنے اور لاش کو فوری طور پر نذر آتش کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا اور واقعے کو خود کشی قرار دیا۔
دلت شخص کے قتل کا یہ اندوہناک واقعہ تمل ناڈو کے علاقے تروپور میں پیش آیا ہے۔








