بھارت

بھارت : تمام مطالبات منوانے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

نئی دہلی: وزیر تعلیم کے استعفیٰ اوربھارتی حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لینے کے فیصلے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کسی ایک پارٹی کی نہیں بلکہ انصاف کی جیت ہے، قیادت نے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ پرامن طور پر اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں کیو ں کہ تمام مطالبات پورے ہو چکے ہیں۔ادھر جنتر منتر کے باہر کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکنان اور طلباءنے احتجاج کے خاتمے پر جشن منایا جبکہ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ مظاہرین نے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
دریں اثناءبھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی بھی کچھ دیر بعد اس پیش رفت پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں متوقع طور پر موجودہ سیاسی صورتِ حال پر اظہارِ خیال کیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button