مقبوضہ جموں و کشمیر
آزادی پسندوں کے خلاف مہم کے نام پر سرینگر میں جگہ جگہ پبلک ٹرانسپورٹ کی تلاشی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف جاری مہم کے نام پر سرینگر میں بڑے پیمانے پر پبلک ٹرانسپورٹ کی تلاشی لی جارہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں پولیس جگہ جگہ بسوں، منی بسوں، ٹیکسیوں اور دیگر مسافر گاڑیوں کو روک کر تلاشی لے رہیہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اہلکار قانونی طریقہ کار کے مطابق گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں، مسافروں اور ڈرائیوروں کی شناخت کی تصدیق کررہے ہیںاور متعلقہ دستاویزات کی جانچ کررہے ہیں۔ان اقدمات کو احتیاطی تدابیر اور خفیہ اطلاعات کی بنیادپر کئے گئے اقدامات کا حصہ قرار دیا جارہاہے جس کا مقصدمحفوظ ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ اعلیٰ پولیس افسران موثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیوں کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔





