بھارت
مغربی بنگال : ہندو تواتنظیم کا مسجد کے اندر شیو لنگ نصب کرنے کا اعلان
کولکتہ: ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں ایک ہندو توا تنظیم نے 14ویں صدی کی عدینہ مسجد کے قریب ایک بڑا شیولنگ نصب کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ یہ مسجد آدی ناتھ مندر کے ملبہ پربنائی گئی ہے ۔ آدی ناتھ پراتن شیو مندر کمیٹی نے حال ہی میں مسجد کے قریب پوجا بھی کی اور اعلان کیا کہ ضلع ہگلی کے تارکیشور سے 3.6فٹ اونچا 1.5ٹن وزنی شیو لنگم لا کر مسجد کے قریب نصب کیاجائے گا ۔
بی جے رہنما اور مندر کمیٹی کے سرپرست کاجل گوسوامی نے کہا یہ مسجد آدی ناتھ مندر کو توڑکر بنائی گئی ہے اورہم مسجد کے احاطے میں شیو لنگم نصب کرنا چاہتے ہیں۔







