مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فورسز کے8 اہلکار شوپیان حادثے میں زخمی

سری نگر:غیر قانونی طور پر بھارت کےزیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں بھارتی پیراملٹری فورسز کی گاڑی الٹنے سے 8 اہلکار زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے اہلکار اس وقت زخمی ہوئے جب انکی گاڑی ضلع کے علاقے زینہ پورہ میں سڑک پر الٹ گئی۔قابض حکام کے مطابق سی آر پی ایف کی 178ویں بٹالین کے اہلکاروں کی گاڑی، جو واچی پولیس پوسٹ پر تعینات تھی،ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گئی۔ اس حادثے میں سی آر پی ایف 7اور پولیس کایک اہلکار زخمی ہوس۔زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر زینہ پورہ منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔








