مقبوضہ جموں و کشمیر

رام بن : بھارتی پولیس نے 4افراد کی املاک ضبط کر لیں

 

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع رام بن میں بھارتی انتظامیہ نے چار افراد کی املاک ضبط کر لی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنرمنوج سہنا کے حکم پر ضلع کے علاقوں کندن کھاری، کوٹ کھڑی اور بانہال میں غلام رسول، عبداللطیف نائیک، عبدالرشید اور مشتاق احمد کی اراضی کالے قانون ”یو اے پی اے ” کے تحت ضبط کی ۔
بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا جسکا بنیادی مقصد انہیں معاشی طور پر مفلاک الحال بنانا اور ضبط شدہ جائیدادیں بھارتی ہندوئوں کو دیکر علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔اعداد وشمار کیمطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے رواں برس اب تک کشمیریوںکی سو سے زائد جائیدادیں ضبط کی ہیں۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

Back to top button