منی پور: فورسز اہلکاروںنے گائوں کے رضا کار کو ہلاک کر دیا

امپھال : شورش زدہ ریاست منی پور میں فورسز الکاروںنے گائوں کے ایک رضا کار کو گولیاںمار کر ہلاک جبکہ ایک اور کو زخمی کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)اہلکاروں نے ضلع نونی کے گاں بٹیانگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گاں کا ایک رضاکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ناگا اکثریتی ضلع کے بٹیانگ گاں میں اس وقت پیش آیا جب ایک آپریشن کرنے والی بھارتی فورسز کی مبینہ طور پر گاں کے رضاکاروں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جھڑ پ کے دوران سی آر پی ایف کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔مقامی قبائلی برادری نے بھارتی فورسز کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے ضلع نونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔نونی کی مشترکہ قبائلی کونسل کی ورکنگ کمیٹی نے آپریشن کے خلاف احتجاج کے لیے ضلع میں تمام ہائی ویز، ریلوے پروجیکٹس اور دیگر انفراسٹرکچر پروجیکٹس کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کیا۔ایک بیان میں کونسل نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی مذمت کی اور رضا کار کی ہلاکت پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔







