مودی کا جنگی جنون: پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایوی ایشن کو اربوں ڈالر کا خسارہ

نئی دلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جنگی جنون نہ صرف میدانِ جنگ میں ہزیمت کا سبب بنا ہے بلکہ اس نے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کستان کی جانب سے فضائی حدود کی مسلسل بندش نے بھارتی ایئر لائنز کے مالیاتی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی کی وجہ سے بھارتی طیاروں کو طویل متبادل راستے اختیار کرنے پڑے جس کے باعث ایندھن اور آپریشنل اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی فلائٹ گلوبل کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا کو 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران تقریبا 2.3 ارب ڈالر کا تاریخ کا بدترین خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیوں نے اس کے اپنے ہی شہری ہوابازی کے شعبے کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
ایئر انڈیا نے پاک بھارت تنازع کے بعد پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کو خسارے کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے مغربی روٹس تبدیل کرنے پر مجبور بھارتی ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ امریکہ ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور معاشی اتار چڑھائو نے بھی ایئر انڈیا کے مالی مسائل بڑھا دیے ہین ، بھارتی ماہر ایوی ایشن سوباش گوئل کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کی 400 سے 500 پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔ تجزیہ کارروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی بدترین خارجہ پالیسی اور ناقص حکمت عملی نے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو بھی تباہی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔








