مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ صرف احتجاج سے نہیں، مسلسل کوششوں سے حاصل ہوگا: عمر عبداللہ

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاہے کہ جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت صرف احتجاج سے نہیں، مسلسل کوششوں سے حاصل ہوگی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے گاندربل میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس مطالبے کو مسلسل آگے بڑھایا ہے اور کوششوں کو صرف علامتی احتجاج تک محدود نہیں رکھا۔ریاستی درجہ کی بحالی کے حوالہ سے جنتر منتر نئی دلی میں احتجاج کاذکر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاکہ صرف ایک احتجاج کافی نہیں ہوتا۔ اگر ایک احتجاج سے تمام مسائل حل ہو جاتے تو دنیا کے تمام مسئلے بہت پہلے حل ہو چکے ہوتے۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر اسمبلی پہلے ہی ریاستی درجہ کی بحالی اور آئینی ضمانتوں کے مطالبے سے متعلق ایک قرارداد منظور کرکے بھارتی حکومت کو بھیج چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ "اپنے مقصد کے حصول کے لیے جو کچھ ضروری ہوا، ہم کرتے رہیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button