مقبوضہ جموں و کشمیر

دراس میں بادل پھٹنے سے سیلاب، مٹی کے تودے گرآئے ، ہائی وے بند

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں دراس کے علاقے مینہ مرگ میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور مٹی کے تودے گرآئے جس سے بکروال خاندانوں کی کئی عارضی پناہ گاہیں متاثرہوئیں اور دراس سرینگر ہائی وے پر ٹریفک کی آمد ورفت روک دی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے پولیس پوسٹ مینہ مرگ کے سامنے واقع چار عارضی پناہ گاہیں متاثر ہوئیں اور 20 کے قریب افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی۔ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ حکام نے بتایا کہ گاڑی کے تمام مسافروں کو بچالیاگیا اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔سیلاب کی وجہ سے دراس-سرینگر ہائی وے پر ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔مسافروں، سیاحوں اور مقامی باشندوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بہتے ہوئے ندی نالوں اور سیلاب زدہ علاقوں کو عبور کرنے سے گریز کریں اور موسم کی صورتحال بہتر ہونے تک سفر کے دوران انتہائی احتیاط برتیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button