مقبوضہ جموں و کشمیر
سوپور میں نوجوان کی پراسرار موت، تحقیقات شروع

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حکام نے بتایاکہ ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے ڈانگر پورہ میں پیر کو ایک نوجوان پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ نوجوان ڈانگر پورہ کے پال محلہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا۔انہوں نےکہاکہ پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لیا اور اسے طبی قانونی کارروائیوں کے لیے اسپتال منتقل کیا۔





