مقبوضہ جموں و کشمیر
ایک بھارتی پولیس افسر ضلع کپواڑہ میں ہلاک

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں
ایک بھارتی پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، ایک پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر ضلع کی تحصیل ہندواڑہ کے علاقے ماور میں ڈیوٹی کے دوران گر کر ہلاک ہوگیا۔قابض حکام کے مطابق اے ایس آئی ماور میں ڈیوٹی کے دوران اچانک گرکر بے ہوش ہوگیا اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرا دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سے ایس آئی کو دل کا دورہ پڑا، تاہم موت کی اصل وجہ ضروری طبی-قانونی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔
اس رپورٹ کی اشاعت تک مقتول کی شناخت کا باضابطہ انکشاف نہیں کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں کارروائی شروع کر دی ہے۔







