بھارت

کینیڈا: سول سوسائٹی ، انسانی حقوق تنظیموں کا ”آر ایس ایس” سربراہ کو ملک کے دورے سے روکنے کا مطالبہ

اوٹاوا :کینیڈا کی 40 سے زیادہ سول سوسائٹی، انسانی حقوق اور دیگر تنظیموں نے پبلک سیفٹی کے وزیر گیری آننداسنگاری پر زور دیا ہے کہ وہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے ملک کے دورے سے روکے، جو 31 اگست سے 1 ستمبر تک کینیڈا کا دورہ کرنے والے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تنظیموں نے یہ مطالبہ کینیڈا کے پبلک سیفٹی منسٹر کو لکھے گئے ایک خط میں کیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ بھاگوت کے دورے سے قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں کیونکہ آر ایس ایس مذہبی انتہائی پسندی اور اقلیتوں پر جبر و ستم کے حوالے سے جانی جاتی ہے ۔
خطہ میں وزیر پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بھاگوت کے مجوزہ دورے کی کینیڈا کے قوانین کے تحت جانچ کریں۔ خط میں کہا گیاوزیر آنند سنگاری کو اپنی کمیونٹیز کو انتہائی دائیں بازو کی انتہا پسندی، نفرت انگیز تقریر اور دھمکیوں سے بچانے کے لیے کینیڈا کے قانون کو پوری طرح سے نافذ کرنا چاہیے۔تنظیموں نے استدلال کیا کہ آر ایس ایس کے سربراہ کو کینیڈا آنے کی اجازت دینے سے کمزور اقلیتی برادریوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، جن میں مسلمان، سکھ، عیسائی، یہودی اور دلت شامل ہیں اور کینیڈین قانون کے تحت انہیں حاصل حقوق اور آزادیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button