آسام: سیلاب سے 13اضلاع میں 15لاکھ سے زائد افراد متاثر ، 98ہلاک
گوہائی: بھارتی ریاست آسام میں سیلاب کی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔ 13اضلع میں 15لاکھ سے زائد افراد اب بھی سیلاب کی زد میں ہیں ، جبکہ سیلاب کے باعث رواں برس اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 98ہو گئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسام ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھائی نے کہا ہے کہ فی الوقت 13اضلاع کے 33ریونیور سرکلز میں پھیلے 464دیہات کے 15لاکھ 58ہزار سے زائد لوگ متاثر ہیں ، شیو ساگر سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے جہاں 48ہزار 2سو 86لوگ متاثرہوئے ہیں ۔
ریاست بھر میں 10748.64ہیکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی کھری فصلیں اب بھی زیر آب ہیں ۔ ڈیزا سٹر منیج منٹ اٹھارٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرہ اضلع میں 73امدادی کیمپ اور امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز کام کر رہے ہیں جو ہزاروں بے گھرلوگوں کو پناہ اور مدد فراہم کر رہے ہیں ، اس وقت امدادی کیمپوں میں 10326افراد رہ رہے ہیں۔






