مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: بی جے پی حکومت نے ایک اور سرکاری ملازم کو برطرف کر دیا

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت نے وائلڈ لائف پروٹیکشن محکمے کے ایک سرکاری ملازم کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی جے پی حکومت نے ہندواڑہ کے رہائشی ونود کمار رائنا کو، جو وائلڈ لائف پروٹیکشن محکمے میں واچر کے عہدے پر تعینات تھے، ملازمت سے برطرف کر دیاہے۔کمشنر/سیکرٹری محکمہ جنگلات، ایکالوجی اور ماحولیات شیتل نندا کے جاری کردہ ایک حکم نامے میں رائنا کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رائنا کے خلاف 18 جولائی 2021 کو جموں کے نگرودہ پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، جب اس کے قبضے سے تقریباً 300 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔







