مقبوضہ جموں و کشمیر
ادھم پور” وی ڈی جی “رکن نے اپنے ساتھی کو قتل کر دیا، ایک اور زخمی

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ادھمپور میں بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم ” ویلج ڈیفنس گارڈز (وی ڈی جی) کے ایک رکن نے فائرنگ کر کے اپنے ساتھی کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واقعہ ضلع ادھم پور کے علاقے مونگر ی پانچیری میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے وی ڈی جی رکن کا نام بلدیو سنگھ جبکہ زخمی ہونے والے کا ومیش سنگھ بتایا جا رہا ہے۔







