شوپیاں:سڑک حادثے میں پولیس اہلکار ہلاک ، دو زخمی

سرینگر27 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع شوپیاںمیں آج ایک سڑک حادثے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
ضلع کے علاقے کانی پورہ میں ایک آلٹو کار کا ٹرک سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار میں سوار پولیس کانسٹیبل مزمل احمد ڈار کی موت واقع ہوگئی جبکہ امن پریت سنگھ اور راہول کمار نامی دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: