World
خالصتان کے قیام کے لیے امریکہ میں اتوار کو ریفرنڈم ہوگا

واشنگٹن: خالصتان کے قیام کے لیے امریکہ میں اتوار کو ریفرنڈم کرایا جائے گاجس میں ہزاروں سکھ اپنا ووٹ ڈالیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکہ میں قائم خالصتان نواز تنظیم’ ’سکھز فار جسٹس“ کے بانی گرپتونت سنگھ پنوں نے لاہور پریس کلب میں ویڈیو لنک کے ذریعے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریفرنڈم کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھاری قرضوں کے باعث 18 ہزار سکھ کسان خودکشی کرچکے ہیں۔گرپتونت سنگھ پنوں نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔





