اتر پریش : ہندو توا رہنما کی مسلمانوں کے خلاف سخت ہرزہ سرائی
نئی دہلی: ریاست اتر پردیش میں ایک ہندو توا شخص نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں دیکھنا بھی نہیں چاہتا ، میں انہیں زمین میں گاڑھ دوں گا ۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ ویڈیو ہندو سیکورٹی سروس ایسو سی ایشن کے قومی خزانچی دیپک داس کی بتائی جا رہی ہے۔ اس نے اتر پردیش کے شہر ایودھیا ہنو مان گڑھی میں مسلمانوں کے خلاف خوف زہر اگلا ۔ اسے ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ” ملک میں "80 فیصد” مسلمان دہشت گرد ہیں ، جو مسلمان "بھارت ماتا کی جئے” یا "وندے ماترم” کا نعرہ نہیں لگاتے ہیں انہیں "80 فٹ زمین کے اندر دفن کیا جائے گا”۔
سوشل میڈیا صارفین نے دیپک کے اس ہرزہ سرائی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک صارف نے ایکس پر لکھا، ” ایک مذہبی برادری کیخلاف اس طرح کی دھمکی آمیز بیان بازی انتہائی پریشان کن ہے اور اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔ایک اور صارف نے داس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ”پوری کمیونٹی کو دہشت گرد کہنا اور انہیں زندہ دفن کرنے کی دھمکی دینا نفرت کے سوا کچھ نہیں ہے۔ بھارت میں، ہر شہری کو اپنی شناخت برقرار رکھتے ہوئے اور اپنے عقیدے پر عمل کرتے ہوئے عزت کے ساتھ جینے کا حق ہے۔ نفرت پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے”۔







