مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ میں درختوں کی اندھا دھند کٹائی کے خلاف لوگوں کا احتجاج

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ٹنگمرگ کے علاقے بابا ریشی،نملنار میں مقامی لوگوں کی طرف سے لگائے گئے درجنوں درختوں کوجو اب تیار ہوچکے تھے،قابض حکام نے جے سی بی مشین سے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جس کے خلاف لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لوگوںنے بتایا کہ درخت جموں و کشمیر وقف بورڈ کی جانب سے 30 سال کے لیے لیز پر دیے گئے پلاٹ میں لگے تھے۔مقامی رہائشی محمد اشرف نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ایک جے سی بی لائے اور بڑی تعداد میں درختوں کو اکھاڑنا شروع کر دیا۔ کئی کو کھائیوں میں دھکیل کر دفن کر دیا گیا۔ ہم بے بسی سے دیکھ رہے تھے۔ محمد اشرف نے بتایاکہیہ درخت ہم نے برسوں پہلے اپنے ہاتھوں سے لگائے تھے، وہ ہمارے لیے سبز سونے کی طرح تھے۔مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کارروائی کی جائے اور اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ درخت اکھاڑنے کا حکم کس نے دیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے لیے محکمہ جنگلات سے ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button