مقبوضہ جموں و کشمیر
ڈوڈہ میں فیلڈ مارشل، وزیر اعظم پاکستان کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں میںفیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وزیر اعظم شہباز شریف کی تصاویر اور پاک پرچم والے پوسٹر چسپاںکیے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پوسٹر آزادی پسند تنظیم جموں وکشمیر یوتھ مومنٹ نے دیواروں ، کھمبوں اور ستونوں پر چسپاں کے گئے ہیں ۔ پوسٹروں میں درج تحریر میں ایران اور امریکہ کے درمیاں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے اور حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت پرمملکت خداداد کا شکریہ ادا کیا گیا۔ پوسٹروںکے ذریعے کشمیریوں کے اس عزم کو بھی دہرایا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی بھارتی قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں ایکس، فیس بک، وٹس ایپ وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔






