بھارت

پاک، چین شراکت داری نے جنوبی ایشیا میں اپنی بالادستی قائم کرنے کے بھارتی خواب کو چکنا چور کردیا

اسلام آباد:پاکستان اور چین کی دن بدن مضبوط ہوتی ہوئی شراکت داری نے جنوبی ایشیا میں اپنی بالادستی قائم کرنے کے بھارتی خواب کو چکنا چور کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عالمی ذرائع ابلاغ ”ڈی ڈبلیو “کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چین کے بڑھتے ہوئے علاقائی اثرورسوخ نے جنوبی ایشیاءمیں اپنی بالادستی قائم کرنے کے بھارت کے دہائیوں پرانے خواب کو زمین بوس کردیا ہے۔رپور ٹ کے مطابق بنگلا دیش کا چین سے سلی گڑی کوریڈورکے قریب دریائی منصوبے پر تعاون مانگنا بھارت کیلئے باعث تشویش ہے۔رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان سے سری لنکا تک بندرگاہوں کی تعمیر سے جنوبی ایشیا میں اپنا معاشی اور اسٹریٹیجک اثر بڑھادیا ہے، بھارت سمجھتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں چینی منصوبوں کا بڑھتا نیٹ ورک مستقبل میں اسکی سلامتی کیلئے چیلنج بن سکتا ہے۔چین اور پاکستان کی فوجی شراکت داری جنگی طیاروں، آبدوزوں، ڈرونز ،سیٹلائٹس اور فضائی دفاعی نظام تک وسیع ہوچکی ہے، مئی 2025 کے پاک بھارت تنازعے نے چین پاکستان فوجی تعاون کی بڑھتی صلاحیت دنیا کے سامنے واضح کردی۔چین کی معاشی طاقت اوروسیع سرمایہ کاری نے جنوبی ایشیا میں بھارت کی علاقائی برتری کے خواب کو زمین بوس کردیا ہے۔سی پیکنے مغربی چین کو گوادر بندرگاہ کے راستے بحیرہ عرب سے جوڑ دیا ہے۔ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث خطے میں چین مضبوط جبکہ بھارت اسٹریٹیجک طورپرکمزور اور سفارتی سطح پرتنہا ہوا ہے، چین کے ساتھ مضبوط شراکت داری اور سی پیک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں مرکزی ا سٹریٹیجک اور معاشی طاقت بنادیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button