مقبوضہ جموں و کشمیر

ہم نے وہی ”وندے ماترم”گایا جو گاندھی نے گایا تھا، کھرگے

جموں: کانگریس ہیڈکواٹرز پر بھارتی قومی گیت”وندے ماترم” گائے جانے پر جاری تنازعے کے درمیان پارٹی صدر ملکار جن کھرگے نے سوال اٹھایا ہے کہ پارٹی رہنمائوں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی خلاف شکایت کس بنیاد پر کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کھرگے نے کہاکہ اگر قومی گیت کو اس کی پچھلی شکل میں گانا جرم ہے تو پھر مہاتما گاندھی اور سابق وزرائے اعظم جواہر لال نہرواور اٹل بہاری واجپائی کے خلاف بھی شکایتیں درج ہونی چاہئیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے وہی وندے ماترم گایا جو مہاتما گاندھی نے گایا تھا ، ہم یہی گاتے رہے ہیں ، واجپائی دور میں بھی یہی گایا جاتا رہا ۔ مودی نے بھی اپنے بارہ سالہ وزارت اعلیٰ دور میں بھی یہی گایا، اگر یہ جرم ہے توپھرمہاتما گاندھی کیخلاف ، نہرو کے خلاف کیس درج کرائیے ۔ انہوںنے کہا کہ کانگریس نے قومی گیت کے حق میں قرار داد اس وقت منظور کی تھی جب آج کے کئی ناقدین پیدا بھی نہیںہوئے تھے ، کھرگے نے کہا کہ کیا آپ جو کہیں گے وہی گا، آئندہ نئی حکومت آئے گی، وہ کچھ اور کہے گی ، اس وقت کیا ہوا۔
یاد رہے کہ پیر کے روز سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے خلاف دلی پولیس میں شکایت درج کرائی گئی کہ انہوںنے وندے ماترم میں خلل ڈالنے کی کوشش کی لہذا انکے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button