بھارت

آگرہ :ہند و توا تنظیم نے تاریخی باغ مہتاب میں بھگوا پرچم لہرایا

آگرہ: آگرہ میں تاج محل کیبالمقابل موجود مہتاب باغ میں ہندو توا تنظیم ”اکھل بھارت ہندو مہا سبھا ” کے غنڈوں نے تاج محل کی سمت رخ کر کے پوجا کی ، گنگاجل چھڑکا اور بھگوا پرچم لہرایا جس پر ایک نیا تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندو توا تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ تاج محل دراصل شیو مندر تھا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں تنظیم کے عہدیدار راجو چوہان کو مذہبی رسومات ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ویڈیو میں اسے تاج محل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ’یہ ہمارا شیو مندر تھااور رہے گا”۔ مورخین اور مبصرین ہندو توا تنظیم کے اس دعوے کو مسترد کر رہے ہیں ۔ دریا ئے جمنا کے دوسری جانب واقع مہتاب باغ ایک تاریخی مغل باغ ہے اور تاج محل کے بالمقابل نمایاں مقام رکھتا ہے ۔ ہندو مہا سبھا کے ارکان نے کچھ رو ز قبل بھی تاج محل میںجل چھڑکائو کی کوشش کی تھی جسے پولیس نے ناکام بنایا تھا۔ مغل دور کی مشہور یاد گار تاج محل کے اطراف بار بار ہندو مذہبی رسومات کی ادائیگی اور اسے شیو مندر قرار دینے کے بے بنیاد دعوے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔  –

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button