پاکستان

بھارتی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں 24 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد : بھارتی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا ۔نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام بھارتی ائیر لائنز، لیز پر حاصل کردہ طیارے، بھارتی شہریوں کی ملکیت یا آپریٹ کمرشل اور فوجی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی پابندی 18 اگست سے نافذ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر کی صبح 04:59 بجے تک عائد کی گئی ہے۔
یہ سلسلہ 23 اپریل 2025 سے شروع کیا گیا تھا اور اس حوالے سے اب 16واں نوٹم جاری کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button