بھارت

مودی سرکار کی معاشی ناکامی، تعلیم یافتہ بھارتی نوجوان نوکریوں سے مسلسل محروم

بھارت میں بڑھتی بیروزگاری نے بی جے پی کی معاشی ترقی کے کھوکھلے دعوئوں کی قلعی کھول دی

نئی دلی: مودی حکومت کی معاشی ناکامیوں کے سبب بھارتی نوجوان ڈگریوں کے باوجود نوکریوں سے محروم ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی کی مودی حکومت کے دور میں روزگارکے بدترین بحران نے بھارتی نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کر دیا ہے۔ بھارت میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری نے بی جے پی کی معاشی ترقی کے کھوکھلے دعوئوں کی حقیقت دنیا کے سامنے بے نقاب کر دی ہے۔ عالمی جریدے دی نیو یارک ٹائمز کے مطابق بھارت میں 25سال سے کم عمر تقریبا 40فیصد گریجویٹس کا مستقبل روزگارکے شدید بحران کی زد میں آگیا ہے۔ بھارتی تعلیمی اداروں سے نکلنے والے گریجویٹس کی تعداد ملازمتوں کے مواقع سے کہیں زیادہ ہو گئی۔بلومبرگ نیوز رپورٹر روچی بھاٹیا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی نوجوان لاکھوں روپے تعلیم پرخرچ کرنے کے باوجود بہترمستقبل کی تلاش میں دربدر ہو رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق بھاری تعلیمی اخراجات کے باوجود روزگارکے محدود مواقع مایوس کن نتائج دے رہے ہیں۔بھارتی تعلیمی فیلوشپ پروگرام کے بانی اکشے سکسینا کا کہنا ہے کہ تعلیم اور روزگار کے درمیان بڑھتا فرق بھارتی نوجوانوں کے مستقبل پر سنگین سوال اٹھا رہا ہے۔ بلومبرگ کے صحافی ڈین اسٹرمف کے مطابق مودی حکومت کی نوجوان مخالف پالیسیوں نے بھارتی نوجوانوں کے لیے تعلیم کے بعد روزگار کا سفر بھی مشکل بنا دیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button