بھارت

مودی حکومت کے دن گنے جا چکے: بھارتی سینئر صحافی پریم شنکر کا دعویٰ

نئی دلی: بھارت کے سینئر صحافی پریم شنکر جھا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے دن گنے جا چکے، نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت بطور وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم مودی کے 25سالہ دورِ اقتدار کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی اخبار میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں پریم شنکر جھا نے موجودہ سیاسی صورت حال کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی اس جماعت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو محض وقتی یا عارضی سیاسی رجحان سمجھنا درست نہیں ہوگا۔ نوجوانوں میں پیدا ہونے والی بے چینی اور موجودہ سیاسی نظام کے خلاف ردعمل آنے والے دنوں میں بھارتی سیاست کا رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پریم شنکر جھا نے کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی کا ابھرنا کسی عارضی عوامی غصے کا نتیجہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے موجود سیاسی رجحان کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کے درمیان اس جماعت کی پذیرائی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بھارتی معاشرے کا ایک طبقہ موجودہ سیاسی قیادت اور حکومتی طرز عمل سے مطمئن نہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی حکومت اپنی سیاسی گرفت برقرار رکھنے کے لیے مختلف ذرائع اور حکمت عملیاں اختیار کرسکتی ہے۔ حکومت کی جانب سے ذرائع ابلاغ پر دبائو بڑھانے، آزادی صحافت کو محدود کرنے، حزب اختلاف کی جماعتوں میں تقسیم پیدا کرنے اور ووٹروں کے حقِ رائے دہی سے متعلق مختلف اقدامات سمیت متعدد حربے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔پریم شنکر جھا نے اپنے مضمون میں نریندر مودی کے طویل سیاسی اقتدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعلی اور وزیراعظم ان کا 25 سالہ دور اب اختتامی مرحلے کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا ہے، نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمی اور حکومت کے خلاف ردعمل مودی کے سیاسی مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سیاست میں موجودہ حالات کو محض ایک وقتی سیاسی ہلچل سمجھنا بی جے پی کے لیے بڑی غلطی ہوگی۔ نوجوانوں کے احتجاج اور ان کے خلاف حکومتی کارروائی نے سیاسی ماحول میں ایسی تبدیلی پیدا کردی ہے جو آنے والے وقت میں حکمران جماعت کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوسکتی ہے۔سینئر بھارتی صحافی نے اپنے تجزیے میں واضح طور پر دعوی کیا کہ بھارت میں بی جے پی کی حکمرانی کے دن گنے جاچکے ہیں اور اگر موجودہ سیاسی رجحانات برقرار رہے تو مودی حکومت کو آنے والے عرصے میں اقتدار کے حوالے سے سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button