مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مولانا بشیر فاروقی بڈگام میں انتقال کر گئے

سرینگر 28 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا بشیر احمد فاروقی آج بڈگام میں انتقال کر گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بڈگام کے علاقے روسو کے رہائشی مولانا بشیر احمد فاروقی مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عمر عادل ڈار نے سرینگر میں ایک بیان میں مولانا بشیر احمد فاروقی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button