بھارت

بی جے پی اترپردیش انتخابات میں مذہب اور ذات پات کی سیاست کر رہی ہے، مایا وتی

لکھنوبھارت29جنوری (کے ایم ایس)بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایا وتی نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی(ایس پی) آپس میں ملکر مذہب اور ذات کی سیاست کر رہی ہیں۔

مایا وتی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بی جے پی اور ایس پی ملکر اتر پردیش انتخابات کو مذہب اور ذات کارنگ دینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے ریاست کے ووٹروں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ یو پی اسمبلی انتخابات میں جس طرح مذہب کی سیاست حاوی ہے اور میڈیا بھی جس کی بھر پور تشہیر کر رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ یہ سب بی جے پی اور ایس پی کی اندرونی ملی بھگت کے تحت ہو رہا ہے اور وہ انتخابات کو ہندو مسلم اور ذات پات کی نفرت کارنگ دینا چاہتی ہیں اور لوگوںکو اس سازش سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button