بھارت

ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتی رہوں گی، صحافی ہدیٰ زری والا

نئی دہلی:بھارت میں خاتون صحافی ہدیٰ زری والا نے کہا ہے کہ اتر پردیش پولیس کی حراست اور ہراسانی کے باوجود وہ مذہبی مقامات اور صحافیوں کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی۔
ہدیٰ زری والا جیل سے رہائی کے بعد نئی دہلی میں پریس کلب آف انڈیا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک مسجد کی مسماری پر آواز اٹھانے کے لیے سہارنپور گئی تھیں اور اس کے بعد اتر پردیش پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنی حراست، پولیس کی بدسلوکی، صحافیوں کے حقوق، سہارنپور مسجد کی مسماری اور ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہنے کےعزم کااعادہ کیا۔انہوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کومخاطب کر تے ہوئے کہا کہ وہ مذہبی مقامات اور صحافیوں کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ یوپی حکومت انسدادِتجاوزات مہم کے نام پر مسلمانوں اور ان کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنا رہی ہے اور ان صحافیوں کو جبراخاموش کر رہی ہے جو اسے بے نقاب کرنے کی جرات کرتے ہیں۔
واضح ر ہے کہ بھارت میں صحافیوں اور مسلمانوں کو، بالخصوص بی جے پی کے زیرِ اقتدار اتر پردیش میں،سچ بولنے اور مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر ظلم وتشدداورانتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button