بھارت

بھارت :کوچی کے نیول بیس پر ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی بحریہ کا افسرہلاک

Hely copter

کوچی: بھارتی شہرکوچی میں حکام نے بتایاکہ بحریہ کے اڈے پر ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں بھارتی بحریہ کا ایک افسر ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ یوگیندر سنگھ یادوجو ایک سینئر افسر تھا، گزشتہ روز اس وقت ہلاک ہو گیا جب ہیلی کاپٹر کو جنوبی نیول کمانڈ کے آئی این ایس گرودا میں ٹیکسی کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔ یادو کا تعلق مدھیہ پردیش سے تھا۔بھارتی بحریہ نے ایک مختصر بیان میں کہاکہ ایک چیتک ہیلی کاپٹر کل آئی این ایس گرودا کوچی میں ٹیکسی کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں عملے کے ایک افسر کی جان چلی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف انکوائری کو حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

Leave a Reply

Back to top button
%d